قرآن - 67:7 سورہ الملك ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
إِذَآ أُلۡقُواْ فِيهَا سَمِعُواْ لَهَا شَهِيقٗا وَهِيَ تَفُورُ

Transliteration: (Izaaa ulqoo feehaa sami'oo lahaa shaheeqanw wa hiya tafoor)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُ(7) || جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا سنیں گے کہ جوش مارتی ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب وہ کفار جہنم میں ڈالے جائیں گے تواس کی چنگھاڑسنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی ۔ || جب وہ کفار جہنم میں ڈالے جائیں گے تواس کی چنگھاڑسنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الملك آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا: جب وہ کفار جہنم میں  ڈالے جائیں  گے۔} یہاں  سے اللّٰہ تعالیٰ نے جہنم کے اوصاف بیان فرمائے ہیں  ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب وہ کفار جہنم میں  ا س طرح ڈالے جائیں  گے جس طرح بڑی آگ میں  لکڑیاں  ڈالی جاتی ہیں  تو وہ گدھے کی آواز کی طرح جہنم کی خوفناک چنگھاڑ سنیں  گے اور اس وقت جہنم ایسے جوش مارتی ہو گی جیسے پانی ہنڈیا میں  جوش مارتا ہے۔( تفسیر کبیر، الملک، تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۵۸۶، خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۳۱۱، ملتقطاً)

پل صراط سے گزرتے وقت جنَّتیوں  پر انعام:

            یاد رہے کہ قیامت کے دن جنَّتی اگرچہ پل صراط پر سے گزریں  گے لیکن ا س وقت ان پر یہ انعام ہو گا کہ وہ جہنم کی ہلکی سی آواز بھی نہ سنیں  گے ،جیساکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

’’لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَهَاۚ-وَ هُمْ فِیْ مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خٰلِدُوْنَ ‘‘(انبیاء:۱۰۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: وہ اس کی ہلکی سی آواز بھی نہ سنیں  گے اور وہ اپنی دل پسند نعمتوں  میں  ہمیشہ رہیں  گے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now