قرآن - 23:59 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

59
وَٱلَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُونَ

Transliteration: (Wallazeena hum bi Rabbihim laa yushrikoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ(57)وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ(58)وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَ(59) || بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے خوفزدہ ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کے ساتھ (کسی کو)شریک نہیں کرتے۔ || بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے خوفزدہ ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کے ساتھ (کسی کو)شریک نہیں کرتے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 59 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ الَّذِیْنَ: بیشک وہ جو۔} گزشتہ آیات میں  کفار کی مذمت بیان فرمانے کے بعد اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات میں  ایمان والوں  کے اَوصاف بیان فرمائے جا رہے ہیں ۔چنانچہ ان کاایک وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے خوفزدہ ہیں ۔ حضرت حسن بصری رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ نے فرمایا کہ مومن نیکی کرنے کے باوجود  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتا ہے جبکہ منافق گناہ کرنے کے باوجود بے خوف رہتا ہے۔ دوسرا وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی آیتوں  پر ایمان لاتے ہیں  اور اس کی تمام کتابوں  کو مانتے ہیں ۔ تیسرا وصف یہ ہے کہ وہ عرب کے مشرکوں  کی طرح اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں  کرتے۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۷-۵۹، ۳ / ۳۲۷، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۷-۵۹، ص۷۶۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now