قرآن - 23:61 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

61
أُوْلَـٰٓئِكَ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡخَيۡرَٰتِ وَهُمۡ لَهَا سَٰبِقُونَ

Transliteration: (Ulaaa'ika yusaari'oona fil khairaati wa hum lahaa saabiqoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اُولٰٓىٕكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ(61) || یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انہیں پہنچے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں ۔ || یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 61 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اُولٰٓىٕكَ: یہ لوگ۔} یعنی جن لوگوں  کے اَوصاف سابقہ آیات میں  بیان ہوئے وہ بہت رغبت اور اہتمام کے ساتھ نیک اعمال کرتے ہیں  اور ان میں  ا س لئے جلدی کرتے ہیں  کہ کہیں  ان کا وقت ختم نہ ہو جائے اور اس نیک عمل کی ادائیگی میں  کوئی کوتاہی واقع نہ ہو جائے اور وہ نیک اعمال کرنے میں  دوسروں  پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مفسرین نے آیت کے اس حصے ’’وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ‘‘ کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں  کہ وہ اپنی نیکیوں  کے اجر میں  سبقت کرنے والے ہیں  یعنی انہیں  ان کے نیک اعمال کا اجر آخرت سے پہلے دنیا میں  بھی مل جاتا ہے یا وہ نیکیوں  کی وجہ سے جنتوں  کی طرف سبقت کرنے والے ہیں ۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ۶ / ۹۱، تفسیرکبیر، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ۸ / ۲۸۴، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۷۶۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now