قرآن - 23:63 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

63
بَلۡ قُلُوبُهُمۡ فِي غَمۡرَةٖ مِّنۡ هَٰذَا وَلَهُمۡ أَعۡمَٰلٞ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمۡ لَهَا عَٰمِلُونَ

Transliteration: (Bal quloobuhum fee ghamratim min haazaa wa lahum a'maalum min dooni zaalika hum lahaa 'aamiloon)

ترجمہ: کنزالایمان - بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ(63) || بلکہ ان کے دل اس سے غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں جنہیں وہ کررہے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ کافروں کے دل اس قرآن سے غفلت میں ہیں اور کافروں کے کام ان اعمال کے علاوہ ہیں جنہیں یہ کررہے ہیں ۔ || بلکہ کافروں کے دل اس قرآن سے غفلت میں ہیں اور کافروں کے کام ان اعمال کے علاوہ ہیں جنہیں یہ کررہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 63 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلْ قُلُوْبُهُمْ: بلکہ ان کے دل۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ کافروں  کے دل اس قرآن شریف سے غفلت میں  ہیں  اور اِن کافروں  کے خبیث کام جنہیں  یہ کررہے ہیں  ان کاموں  کے خلاف ہیں  جو مذکورہ بالا آیات میں  ایمانداروں  کے ذکر کئے گئے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ کافروں  کے دل اس قرآن سے غفلت میں  ہیں  اور وہ اس عظیم غفلت کے علاوہ اور بھی بہت سے خبیث کام کر رہے ہیں ۔( جمل مع جلالین،المؤمنون، تحت الآیۃ:۶۳، ۵ / ۲۴۶-۲۴۷، روح البیان،المؤمنون، تحت الآیۃ:۶۳،۶ / ۹۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now