قرآن - 23:64 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

64
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذۡنَا مُتۡرَفِيهِم بِٱلۡعَذَابِ إِذَا هُمۡ يَجۡـَٔرُونَ

Transliteration: (Hattaaa izaaa akhaznaa mutrafeehim bil'azaabi izaa hum yaj'aroon)

ترجمہ: کنزالایمان - حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْــٴَـرُوْنَﭤ(64) || یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے امیروں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔ || یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 64 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{حَتّٰى: یہاں  تک کہ۔} اس آیت میں  کفار کے اعمال کا انجام بیا ن کیاگیا کہ کفار اپنے اعمال پر ہی قائم رہے یہاں  تک کہ جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں  کو عذاب میں  پکڑا اور وہ بدر کے دن تلواروں  سے قتل کئے گئے تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس عذاب سے مراد فاقوں  اور بھوک کی وہ مصیبت ہے جو تاجدارِ رسالت صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعا سے ان پر مُسَلّط کی گئی تھی اور اس قحط کی وجہ سے ان کی حالت یہاں  تک پہنچ گئی تھی کہ وہ کتّے اور مردار تک کھا گئے تھے۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۴، ۶ / ۹۲، خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۴، ۳ / ۳۲۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now