Transliteration: ('Aalimil Ghaibi wash shahhaadati fata'aalaa 'ammaa yushrikoon (section 5))
{عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ: ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کا جاننے والا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر پوشیدہ اورظاہر بات کو جاننے والا ہے یعنی جومخلوق سے پوشیدہ ہے یا مخلوق پر ظاہر ہے توایسا علم والا خدا ا ن بتوں کا شریک کیسے ہو سکتا ہے جو چھپی ہوئی کوئی بات تک نہیں جانتے اور نہ ہی ظاہری باتوں کی انہیں خبر ہے یعنی مکمل بے خبر ہیں ،لہٰذا اللہ تعالیٰ اس شرک سے بلند و بالا ہے جو یہ مشرک کرتے ہیں ۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 92 تفسیر