قرآن - 23:95 سورہ المؤمنون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

95
وَإِنَّا عَلَىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمۡ لَقَٰدِرُونَ

Transliteration: (Wa innaa 'alaaa an nuriyaka maa na'iduhum laqaadiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ(95) || اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھادیں جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم اس پرقادر ہیں کہ تمہیں وہ دکھادیں جس کا ہم انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔ || اور بیشک ہم اس پرقادر ہیں کہ تمہیں وہ دکھادیں جس کا ہم انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 95 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِنَّا: اور بیشک ہم۔} اس آیت میں  ان کفار کو جواب دیا گیا ہے جو اُس عذاب کا انکار کرتے اور اس کی ہنسی اڑاتی تھے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا، انہیں  بتایا گیا کہ اگر تم غور کرو تو سمجھ لو گے کہ  اللہ تعالیٰ اس وعدے کو پورا کرنے پر قادر ہے،تو پھر انکار کی وجہ اورمذاق اڑانے کا سبب کیا ہے ؟اور کفار کے عذاب میں  جو تاخیر ہورہی ہے اس میں   اللہ تعالیٰ کی ایک حکمت یہ ہے کہ ان میں  سے جو ایمان لانے والے ہیں  وہ ایمان لے آئیں  اور جن کی نسلیں  ایمان لانے والی ہیں  ان سے وہ نسلیں  پیدا ہولیں ۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ص۷۶۵، ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ۴ / ۶۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now