قرآن - 60:13 سورہ الممتحنة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

13
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَئِسُواْ مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلۡكُفَّارُ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡقُبُورِ

Transliteration: (Yaaa ayyuhal lazeena amanoo laa tatawallaw qawman ghadibal laahu 'alaihim qad ya'isoo minal aakhirati kamaa ya'isal kuffaaru min as haabil quboor)

ترجمہ: کنزالایمان - یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَىٕسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَىٕسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ(13) || اے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے وہ آخرت سے آس توڑ بیٹھے ہیں جیسے کافر آس توڑ بیٹھے قبر والوں سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے غضب کیا، بیشک وہ آخرت سے ناامید ہوچکے ہیں جیسے کافر قبروالوں(کے دنیا میں لوٹنے) سے ناامید ہوچکے ہیں۔ (یا،قبر والوں میں سے کفار(ثواب آخرت سے) ناامید ہوچکے ہیں۔)۔ || اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے غضب کیا، بیشک وہ آخرت سے ناامید ہوچکے ہیں جیسے کافر قبروالوں(کے دنیا میں لوٹنے) سے ناامید ہوچکے ہیں۔ (یا،قبر والوں میں سے کفار(ثواب آخرت سے) ناامید ہوچکے ہیں۔)۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الممتحنة آیت 13 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ: اے ایمان والو !ان لوگوں  سے دوستی نہ کرو جن پر اللّٰہ نے غضب کیا۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے ایمان والو! مشرکوں  سے دوستی نہ کرو، بیشک وہ آخرت کے منکر ہونے کی وجہ سے اس کے ثواب سے ایسے ناامید ہوچکے ہیں  جیسے وہ قبروالوں  کے دنیا میں  واپس آنے سے ناامید ہوچکے ہیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے ایمان والو !یہودیوں  سے دوستی نہ کرو، بیشک وہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو برحق نبی جاننے کے باوجود اِنکار کرنے کی وجہ سے آخرت کے ثواب سے ایسے ہی ناامید ہوچکے ہیں  جیسے کفار مرے ہوئے لوگوں  کے دنیا میں  واپس آنے سے مایوس ہوچکے ہیں  ۔( مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۱۲۳۵، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now