قرآن - 60:7 سورہ الممتحنة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
۞عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ ٱلَّذِينَ عَادَيۡتُم مِّنۡهُم مَّوَدَّةٗۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٞۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

Transliteration: (Asal laahu any yaj'ala bainakum wa bainal lazeena 'aadaitum minhum mawaddah; wallahu qadeer; wallahu ghafoorur raheem)

ترجمہ: کنزالایمان - عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةًؕ-وَ اللّٰهُ قَدِیْرٌؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(7) || قریب ہے کہ اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں دوستی کردے اور اللہ قادر ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں ۔ اور اللہ بہت قدرت والا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ || قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں ۔ اور اللہ بہت قدرت والا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الممتحنة آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً:قریب ہے کہ اللّٰہ  تمہارے اور ان لوگوں  کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں  سے تمہارے دشمن ہیں ۔} شانِ نزول:جب اُوپر کی آیات نازل ہوئیں  تو صحابہ ٔ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اپنے عزیز و اَقارب کی دشمنی میں  بہت سخت اور ان سے بیزار ہو گئے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما کر انہیں  امید دلائی کہ اُن کفار کا حال بدلنے والا ہے ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! قریب ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمہارے اور کفارِ مکہ میں  سے ان لوگوں  کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہو گئی ہے ا س طرح محبت پیدا کر دے کہ انہیں  ایمان کی توفیق دیدے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ دل بدلنے ،حال تبدیل کرنے اور محبت کے اسباب آسان کرنے پر بہت قدرت والا ہے اور مشرکوں  میں  سے جو ایمان لائے اسے اللّٰہ تعالیٰ بخشنے والا اور اس پر مہربان ہے۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایسا ہی کیا اور فتح ِمکہ کے بعد اُن میں  سے ایک کثیر تعداد ایمان لے آئی اور وہ ایمان والوں  کے دوست اور بھائی بن گئے اوران کی ایک دوسرے سے محبت بڑھی۔( مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۲۳۳، خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۲۵۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now