قرآن - 60:6 سورہ الممتحنة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِيهِمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ لِّمَن كَانَ يَرۡجُواْ ٱللَّهَ وَٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ

Transliteration: (Laqad kaana lakum feehim uswatunhasanatul liman kaana yarjul laaha wal yawmal aakhir; wa many yatawalla fa innal laaha huwal ghaniyyul hameed)

ترجمہ: کنزالایمان - لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ(6) || بیشک تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی اسے جو اللہ اور پچھلے دن کا امیدوار ہو اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔(اے مسلمانو!) بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی ،اس کیلئے جو اللہ اورآخرت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللہ ہی بے نیاز، ہر حمد کے لائق ہے۔ || ۔(اے مسلمانو!) بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں اچھی پیروی تھی ،اس کیلئے جو اللہ اورآخرت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللہ ہی بے نیاز، ہر حمد کے لائق ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الممتحنة آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ: بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں  اچھی پیروی تھی۔} یعنی اے میرے حبیب صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت!تمہارے لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں  کی سیرت میں  اچھی پیروی تھی ،خاص طور پر اس کے لئے جو اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و ثواب اور آخرت کی راحت کا طالب ہو اور اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرے اور جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفار سے دوستی کرے تو وہ سمجھ لے کہ ہمارے دین کو اس کی ضرورت نہیں ، بیشک اللّٰہ تعالیٰ ہی بے نیاز اور حمد کے لائق ہے۔( جلالین ، الممتحنۃ ، تحت الآیۃ: ۶ ، ص۴۵۷ ، خازن ، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۲۵۷، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۲۳۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now