قرآن - 63:1 سورہ المنافقون ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
إِذَا جَآءَكَ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ قَالُواْ نَشۡهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُۥ وَٱللَّهُ يَشۡهَدُ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَكَٰذِبُونَ

Transliteration: (Izaa jaaa'akal munaafiqoona qaaloo nashhadu innaka la rasoolul laah; wallaahu ya'lamu innaka la rasooluhoo wallaahu yashhadu innal munaafiqeena lakaaziboon)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِۘ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَ(1) || جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بے شک یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرور جھوٹے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں توکہتے ہیں ،ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک تم یقینا اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک منافق ضرور جھوٹے ہیں ۔ || جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں توکہتے ہیں ،ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک تم یقینا اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک منافق ضرور جھوٹے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المنافقون آیت 1 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ: جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں ۔} اس سورۂ مبارکہ میں  منافقین کے مختلف اَحوال بیان کئے گئے ہیں ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،جب منافق آپ کی بارگاہ میں  حاضر ہوتے ہیں  تواپنی دلی حالت کے برخلاف کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں  کہ بیشک آپ یقینا اللّٰہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔ان منافقوں  کے اس قول کے جواب میں  اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے حبیب ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آپ اس کے رسول ہیں  اور ان منافقوں  کے منہ سے جو بات نکلی وہ بالکل درست ہے لیکن اللّٰہ تعالیٰ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ منافق اِس گواہی دینے میں  ضرور جھوٹے ہیں  کیونکہ ان کا باطن ظاہر کے موافق نہیں  اور جو بات وہ کہتے ہیں  اس کے خلاف اعتقاد رکھتے ہیں۔( خازن، المنافقون، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۷۰، مدارک، المنافقون، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۴۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now