قرآن - 68:38 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

38
إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ

Transliteration: (Inna lakum feehi lamaa takhaiyaroon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ(37)اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ(38) || کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں پڑھتے ہو۔ کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں تم (ایسی بات)پڑھتے ہو۔ کہ تمہارے لیے قیامت کے دن میں ضروروہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو۔ || کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں تم (ایسی بات)پڑھتے ہو۔ کہ تمہارے لیے قیامت کے دن میں ضروروہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 38 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ: کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے اللّٰہ تعالیٰ کے انعامات میں  مسلمانوں  اور کافروں  کو برابر سمجھنے والو! کیا اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی فرشتہ تمہارے پاس ایسی کتاب لے کر نازل ہو اہے جس میں  لکھا ہو کہ تمہارے لئے (قیامت کے دن) وہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو اور اس میں  سے پڑھ کر تم یہ بات کہتے ہو؟( تفسیر طبری، القلم، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۸، ۱۲ / ۱۹۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now