قرآن - 68:39 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

39
أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ

Transliteration: (Am lakum aymaanun 'alainaa baalighatun ilaa yawmil qiyaamati inna lakum lamaa tahkumoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ-اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ(39) || یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں کہ ضرور تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔ || یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں کہ ضرور تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 39 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ: یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں  ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے کافرو!کیا ہم تمہارے بارے میں  ایسی قسمیں  فرما چکے ہیں  جو قیامت تک ہم پر لاز م ہیں  اور ہم ان قسموں  سے اس دن نکلیں  گے جس دن ہم تمہارے لئے یہ حکم کر دیں  کہ آج تمہیں  وہ سب کچھ ملے گا جو تم اپنے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک خیر و کرامت کا دعویٰ کرتے ہو؟( مدارک، القلم، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۱۲۷۰، خازن، ن، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۲۹۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now