قرآن - 68:46 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

46
أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرٗا فَهُم مِّن مَّغۡرَمٖ مُّثۡقَلُونَ

Transliteration: (Am tas'aluhum ajran fahum min maghramin musqaloon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ(46) || یا تم ان سے اجرت مانگتے ہوکہ وہ چٹّی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔ || یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 46 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا: یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا آپ رسالت کی تبلیغ پر ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں  کہ انہیں  اپنے مالوں  سے وہ تاوان ادا کرنابھاری پڑ رہا ہے اور وہ اسی تاوان کے بھاری بوجھ کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ایمان نہیں  لارہے اور جب ایسابھی نہیں  ہے تو پھر ایمان قبول کرنے سے اِعراض کرنے کا ان کے پاس کیا عذر ہے۔( خازن، ن، تحت الآیۃ: ۴۶، ۴ / ۳۰۱، روح البیان، ن، تحت الآیۃ: ۴۶، ۱۰ / ۱۲۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now