قرآن - 68:47 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

47
أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ

Transliteration: (Am 'indahumul ghaibu fahum yaktuboon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ(47) || یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔ || یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 47 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ: یا ان کے پاس غیب کا علم ہے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا ان کفار کے پاس لوحِ محفوظ ہے جس میں آئندہ ہونے والے واقعات کی خبریں  ہیں  اور یہ لوگ اس میں  موجودباتیں  لکھ رہے ہیں  اور ا س بنا ء پر آپ سے جھگڑ رہے ہیں  اور یہ دعویٰ کرتے ہیں  کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کفر کرنے کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  ایمان والوں  سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں ؟( تفسیر طبری، القلم، تحت الآیۃ: ۴۷، ۱۲ / ۲۰۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now