قرآن - 68:6 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
بِأَييِّكُمُ ٱلۡمَفۡتُونُ

Transliteration: (Bi ayyikumul maftoon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَ(5)بِاَیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ(6) || تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔ کہ تم میں کون مجنون تھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔ کہ تم میں کون مجنون تھا۔ || تو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔ کہ تم میں کون مجنون تھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَسَتُبْصِرُ: تو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے۔} اس سے پہلی آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر لگائے گئے کفار کے الزام کا جواب دیا اور اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت و شان کو بیان کیا اور اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب دنیا میں  ان پر آپ کے معاملے کی حقیقت ظاہر ہوگی اور آپ کفار کو قتل کر کے اور ان کے مال بطورِ غنیمت حاصل کر کے ان پر غالب ہوں  گے اور جب قیامت کے دن حق باطل سے ممتاز ہو جائے گا تو آپ بھی جان جائیں  گے اور کفارِ مکہ بھی جان لیں  گے کہ جنون آپ پر تھا یا وہ خود مجنون اور پاگل تھے۔( جلالین مع صاوی،ن القلم، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۶ / ۲۲۱۱-۲۲۱۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now