قرآن - 68:7 سورہ القلم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ

Transliteration: (Innaa Rabbaka Huwa a'lamu biman dalla 'an sabeelihee wa Huwa a'lamu bilmuhtadeen)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ(7) || بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ ہدایت والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔ || بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ ہدایت والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القلم آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ: بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آ پ کا رب عَزَّوَجَلَّ ان لوگوں  کو خوب جانتا ہے جو حقیقت میں  مجنون ہیں  اور یہ وہ لوگ ہیں  جو میرے راستے سے بہک گئے کیونکہ انہوں  نے اپنی عقلوں  سے فائدہ نہیں  اٹھایا اور جو کچھ رسول لے کر آئے ان میں  اپنی عقلوں  کو استعمال نہیں  کیا، اور آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ان لوگوں  کو بھی خوب جانتا ہے جو در حقیقت عقلمند ہیں  اور یہ وہ لوگ ہیں  جو میرے راستے پر ہیں ۔( مدارک، القلم، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۲۶۷، البحر المحیط، القلم، تحت الآیۃ: ۷، ۸ / ۳۰۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now