قرآن - 54:12 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

12
وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ

Transliteration: (Wa fajjarnal arda 'uyoonan faltaqal maaa'u 'alaaa amrin qad qudir)

ترجمہ: کنزالایمان - فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ(11)وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ(12) || تو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دئیے زور کے بہتے پانی سے۔ اور زمین چشمے کرکے بہا دی تو دونوں پانی مل گئے اس مقدار پر جو مقدر تھی۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے ۔ اور زمین کو چشمے کرکے بہا دیا تو پانی اس مقدار پرمل گیا جو مقدر تھی۔ || تو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے ۔ اور زمین کو چشمے کرکے بہا دیا تو پانی اس مقدار پرمل گیا جو مقدر تھی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 12 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ: تو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے۔}  جب حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دعا مانگی تو اللہتعالیٰ نے ان کی قوم پر عذاب بھیج دیا ،اسی عذاب کا ذکر کرتے ہوئے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئیے اور وہ پانی چالیس دن تک نہ تھما اور زمین سے اس قدر پانی نکالاکہ زمین چشموں کی طرح ہوگئی اور آسمان سے برسنے والے اور زمین سے ابلنے والے دونوں  پانی اس مقدار پر مل گئے جو ان کیلئے مقدّر تھی اور لوحِ محفوظ میں  لکھی ہوئی تھی کہ طوفان اس حد تک پہنچے گا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۱-۱۲، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۱۱-۱۲، ص۱۱۸۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now