قرآن - 54:13 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

13
وَحَمَلۡنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلۡوَٰحٖ وَدُسُرٖ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍ(13)تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَاۚ-جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ(14) || اور ہم نے نوح کو سوار کیا تختوں اور کیلوں والی پر ۔ کہ ہماری نگاہ کے روبرو بہتی اس کے صلہ میں جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی (کشتی)پر سوار کیا ۔ جوہماری نگاہوں کے سامنے بہہ رہی تھی (سب کچھ)اس ( نوح )کو جزا دینے کیلئے(ہوا) جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔ || اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی (کشتی)پر سوار کیا ۔ جوہماری نگاہوں کے سامنے بہہ رہی تھی (سب کچھ)اس ( نوح )کو جزا دینے کیلئے(ہوا) جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 13 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ حَمَلْنٰهُ: اور ہم نے نوح کو سوار کیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  اللہتعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی قوم پر عذاب آیا تو ہم نے حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تختوں  اور کیلوں  والی ایسی کشتی پر سوار کیاجوہماری حفاظت میں بہہ رہی تھی اور حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو نجات دینا اور ان کی کافر قوم کو غرق کر دینا اس پیارے نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جزا دینے کیلئے ہوا جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۳-۱۴، ۴ / ۲۰۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now