قرآن - 54:15 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
وَلَقَد تَّرَكۡنَٰهَآ ءَايَةٗ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ

Transliteration: (Wa laqat taraknaahaa aayatan fahal min muddakir)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ(15) || اور ہم نے اسے نشانی چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے اس واقعہ کو نشانی بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟ || اور ہم نے اس واقعہ کو نشانی بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 15 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً: اور ہم نے اسے نشانی بناچھوڑا ۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اس واقعہ کو کہ کفار غرق کرکے ہلاک کردیئے گئے اور حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو نجات دی گئی،آنے والی امتوں  کے لئے نشانی بنا  چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا جو اس واقعہ سے نصیحت اور عبرت حاصل کرے۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اس  کشتی کو آنے والی امتوں  کیلئے نشانی بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا جو اس سے نصیحت حاصل کرے۔

            حضرت قتادہ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کشتی کو جزیرہ کی سرزمین میں  اور بعض مفسرین  کے نزدیک جو دی پہاڑ پر مدتوں  باقی رکھا یہاں  تک کہ ہماری اُمت کے پہلے لوگوں  نے بھی اس کشتی کو دیکھا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۱۸۷،ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now