Transliteration: (Fakaifa kaana 'azaabee wa nuzur)
{ فَكَیْفَ كَانَ: تو کیسا ہوا۔} یعنی اے حبیب ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،(آپ دیکھیں کہ )اللہتعالیٰ اور اس کے رسول کو جھٹلانے والوں کا
انجام کیسا ہوا!کیا میرے رسول کو جھٹلانے والوں کو عذاب پہنچا، یا نہیں! اے پیارے
حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جب آپ کو ان کے حالات معلوم ہو چکے تو آپ(کفار کی اَذِیَّتوں پر) صبر کیجئے ،آپ کے (ساتھ کفار کے) معاملے کا انجام بھی اسی طرح ہو
گا جیسے سابقہ رسولوں (کے ساتھ کفر
کرنے والوں ) کا ہوا۔( تفسیرکبیر،
القمر، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰ / ۲۹۹-۳۰۰، ملخصاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 16 تفسیر