قرآن - 54:18 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
كَذَّبَتۡ عَادٞ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

Transliteration: (Kazzabat 'Aadun fakaifa kaana 'azaabee wa nuzur)

ترجمہ: کنزالایمان - كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ(18) || عاد نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان ۔ ترجمہ: کنزالعرفان عاد نے جھٹلایا تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟ || عاد نے جھٹلایا تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ كَذَّبَتْ عَادٌ: عاد نے جھٹلایا ۔}   حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کرنے کے بعد قومِ عاد کا واقعہ بیان کیا گیاکیونکہ عاد ،ارم بن سام بن حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی اولاد میں  سے تھا۔اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قومِ عاد نے اپنے نبی حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو جھٹلایا،اس پر وہ عذاب میں  مبتلا کئے گئے تو ان پر میرا عذاب آنا کیسا ہوا اور میرے عذاب سے ڈردلانے کے فرامین کیسے ہوئے جو عذاب نازل ہونے سے پہلے ان کے پاس آچکے تھے۔( جلالین مع صاوی، القمر، تحت الآیۃ: ۱۸، ۶ / ۲۰۶۴-۲۰۶۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now