قرآن - 54:19 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

19
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِي يَوۡمِ نَحۡسٖ مُّسۡتَمِرّٖ

Transliteration: (Innaa arsalnaa 'alaihim reehan sarsaran fee Yawmi nahsin mustamirr)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ(19)تَنْزِعُ النَّاسَۙ- كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ(20) || بیشک ہم نے اُن پر ایک سخت آندھی بھیجی ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی۔ لوگوں کو یوں دے مارتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے ڈنڈ ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم نے ان پر ایسے دن میں ایک سخت آندھی بھیجی جس کی نحوست (ان پر) ہمیشہ کے لیے رہی۔ وہ آندھی لوگوں کو یوں اکھیڑ مارتی تھی گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے سوکھے تنے ہوں ۔ || بیشک ہم نے ان پر ایسے دن میں ایک سخت آندھی بھیجی جس کی نحوست (ان پر) ہمیشہ کے لیے رہی۔ وہ آندھی لوگوں کو یوں اکھیڑ مارتی تھی گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے سوکھے تنے ہوں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 19 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا : بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔} اس آیت سے قومِ عاد پر آنے والے عذاب کی کیفِیَّت بیان کی جا رہی ہے،چنانچہ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک ہم نے قومِ عاد پر ایسے دن میں  ایک بہت تیز چلنے والی ،نہایت ٹھنڈی اور سخت سناٹے والی آندھی بھیجی جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی حتّٰی کہ ان میں  سے کوئی نہ بچا اوروہ سب ہلاک ہوگئے ۔وہ آندھی لوگوں  کوزمین سے یوں  اکھیڑ دیتی تھی گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں  کے سوکھے تنے ہوں  اور پھر سر کے بل انہیں  زمین پر ا س طرح دے مارتی کہ ان کے سر تن سے جدا ہو جاتے تھے اور جس دن وہ آندھی آئی تھی وہ دن مہینے کا آخری بدھ تھا۔( جلالین مع صاوی، القمر، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۶ / ۲۰۶۵، خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۴ / ۲۰۴، ملتقطاً)

          نوٹ: بعض لوگ مہینے کے آخری بدھ کو منحوس کہتے ہیں  اوراس کی دلیل کے طور پر یہ آیت پیش کرتے ہیں  ،مگر یہ غلط ہے کیونکہ اس بدھ کی نحوست صرف قومِ عاد کے لئے تھی۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now