قرآن - 54:23 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ

Transliteration: (Kazzabat Samoodu binnuzur)

ترجمہ: کنزالایمان - كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ(23) || ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ثمود نے ڈر سنانے والوں (رسولوں ) کو جھٹلایا۔ || ثمود نے ڈر سنانے والوں (رسولوں ) کو جھٹلایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ: ثمود نے ڈر سنانے والوں (رسولوں ) کو جھٹلایا۔}اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ قومِ ثمود نے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرانے والی باتوں اوران نصیحتوں  کو جھٹلایا جو انہوں  نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے سنی تھیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ قومِ ثمود نے اپنے نبی حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی دعوت کا انکار کرکے اور  ان پر ایمان نہ لا کر انہیں جھٹلایا۔

            یاد رہے کہ قومِ ثمود نے اگرچہ صرف حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو جھٹلایا تھا مگرچونکہ ایک نبی کا انکار سارے نبیوں  کا انکار شمار ہوتا ہے کیونکہ سب کا عقیدہ ایک ہی ہے اس لئے یہاں  آیت میں جمع کا صیغہ ’’ اَلنُّذُر‘‘ ذکر کیا گیا۔( ابو سعود، القمر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۵ / ۶۵۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now