Transliteration: (Faqaalooo a' basharan minnaa waahidan nattabi'uhooo innaa izal lafee dalaalinw wa su'ur)
{ فَقَالُوْۤا: تو انہوں نے
کہا۔ } حضرت صالحعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کے لوگوں سے فرمایا تھا کہ اگر تم
نے میری پیروی نہ کی تو تم گمراہ اوربے عقل ہو۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ ہم اپنے
میں سے ہی ایک آدمی کے کس طرح تابع ہوجائیں حالانکہ ہماری تعداد بہت زیادہ ہے اور
وہ اکیلا ہے،یونہی وہ نہ تو بادشاہ ہے اور نہ ہی کوئی سردار ہے، ہم ایسا نہیں کریں
گے کیونکہ اگر ایسا کریں جب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔(مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۱۸۸، جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۴۴۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 24 تفسیر