قرآن - 54:43 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

43
أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَـٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ

Transliteration: ('A kuffaarukum khairun min ulaaa'ikum am lakum baraaa'atun fiz Zubur)

ترجمہ: کنزالایمان - اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِ(43) || کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہاری چُھٹی لکھی ہوئی ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تمہارے کافر اُن (پہلوں )سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے؟ || کیا تمہارے کافر اُن (پہلوں )سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 43 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ: کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں  ۔} اس آیت میں  کفارِ مکہ کو ڈراتے ہوئے فرمایا گیا کہ اے اہلِ مکہ! کیا تمہارے کافر حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی قوم، عاد،ثمود،حضرت لوط  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم اور فرعون کی قوم سے زیادہ طاقتور اور توانا ہیں  یا وہ کفر و عناد میں  کچھ ان سے کم ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ تم سے پہلے کے کافر تم سے زیادہ مضبوط اور طاقتور تھے ،اس کے باوجود ان کی سرکشی کی بنا پر جو کچھ ان کے ساتھ ہو اوہ تم نے سن لیا ،توکیا تمہیں  یہ امید ہے کہ تمہیں  ان جیساعذاب نہیں  ہو گا حالانکہ تمہارا حال ان سے بہت بدتر ہے، یا یہ بات ہے کہ اللہ  تعالیٰ کی کتابوں  میں  تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے کہ تمہارے کفر کی گرفت نہ ہوگی اور تم عذابِ الٰہی سے امن میں  رہو گے اوراس وجہ سے تم اپنے کفر و سرکشی پر ڈٹے ہوئے ہو۔ایسا تو ہر گز نہیں  ہے۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۴ / ۲۰۵، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ص۱۱۸۹، روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۹ / ۲۸۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now