قرآن - 54:44 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
أَمۡ يَقُولُونَ نَحۡنُ جَمِيعٞ مُّنتَصِرٞ

Transliteration: (Am yaqooloona nahnu jamee'un muntasir)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ(44)سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ(45) || یا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے۔ اب بھگائی جاتی ہے یہ جماعت اور پیٹھیں پھیر دیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم سب بدلہ لے لیں گے۔ عنقریب سب بھگادیئے جائیں گے اور وہ پیٹھ پھیردیں گے۔ || یا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم سب بدلہ لے لیں گے۔ عنقریب سب بھگادیئے جائیں گے اور وہ پیٹھ پھیردیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ یَقُوْلُوْنَ: یا وہ یہ کہتے ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کفارِ قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں  کہ ہم سب مل کرمحمد  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بدلہ لیں  گے ؟ اللہتعالیٰ نے ان کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ عنقریب کفارِ مکہ کے گروہ میں  شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں  گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں  گے اور اس طرح بھاگیں  گے کہ ان میں  سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شانِ نزول:جب غزوۂ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں  گے تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‘‘ اور سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا۔(جلالین مع صاوی ، القمر ، تحت الآیۃ : ۴۴ - ۴۵ ، ۶ / ۲۰۶۹ - ۲۰۷۰، روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۴-۴۵، ۹ / ۲۸۲، ملتقطاً)

            بعض علماء کے نزدیک یہ آیت مدنی ہے اور بعض کے نزدیک مکی ہے ،ان دونوں  اَقوال میں  تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ یہ آیت ایک مرتبہ مکے میں  اور ایک مرتبہ مدینے میں  نازل ہوئی ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now