قرآن - 54:46 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

46
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ

Transliteration: (Balis Saa'atu maw'iduhum was Saa'atu adhaa wa amarr)

ترجمہ: کنزالایمان - بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ(46) || بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے۔ || بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 46 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ: بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے۔}  یعنی بدر کی شکست کفارِ مکہ کا پورا عذاب نہیں  بلکہ اس عذاب کے بعد انہیں  قیامت کے دن اصل عذاب کا وعدہ ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے کہ دُنْیَوی عذاب کے مقابلے میں  اس کا عذاب بہت زیادہ سخت ہے کیونکہ دُنْیَوی عذاب جیسے قید ہونا،قتل ہونا اور شکست کھانا وغیرہ تو اُخروی عذاب کی ایک جھلک ہے۔( روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۶، ۹ / ۲۸۲-۲۸۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now