قرآن - 54:47 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

47
إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٖ

Transliteration: (Innal mujrimeena fee dalaalinw wa su'ur)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍﭥ(47) || بیشک مجرم گمراہ اور دیوانے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک مجرم گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔ || بیشک مجرم گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 47 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ: بیشک مجرم ۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے، اس کے رسولوں کو جھٹلانے والے ، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اور حشر کاانکار کرنے والے مشرکین دنیا میں گمراہ اور دیوانے ہیں کہ نہ سمجھتے ہیں اور نہ راہ یاب ہوتے ہیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ تمام مشرکین دنیا میں حق سے گمراہ ہیں اور آخرت میں جہنم میں ہوں گے۔(تفسیر کبیر، القمر، تحت الآیۃ: ۴۷، ۱۰ /   ۳۲۴-۳۲۵، روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۷، ۹ / ۲۸۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now