قرآن - 28:17 سورہ القصص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

17
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَنۡعَمۡتَ عَلَيَّ فَلَنۡ أَكُونَ ظَهِيرٗا لِّلۡمُجۡرِمِينَ

Transliteration: (Qaala Rabbi bimaaa an'amta 'alaiya falan akoona zaheeral lilmujrimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَهِیْرًا لِّلْمُجْرِمِیْنَ(17) || عرض کی اے میرے رب جیسا تو نے مجھ پر احسان کیا تو اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان عرض کی: اے میرے رب!تو نے میرے اوپر جو احسان کیا ہے اس کی قسم کہ اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔ || عرض کی: اے میرے رب!تو نے میرے اوپر جو احسان کیا ہے اس کی قسم کہ اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 17 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ رَبِّ: عرض کی: اے میرے رب!} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی :اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، جیساکہ میری تقصیر کی بخشش فرما کرتو نے میرے اوپر احسان کیا ہے تو اب مجھ پر یہ کرم بھی فرما کہ مجھے فرعون کی صحبت اور اس کے یہاں  رہنے سے بھی بچا کیونکہ اس کے ہمراہ رہنے والوں  میں  شمار کیا جانا بھی ایک طرح کا مدد گار ہونا ہے اور میں  ہرگز مجرموں  کا مددگار نہ ہوں  گا۔( مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۸۶۴)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now