قرآن - 28:37 سورہ القصص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

37
وَقَالَ مُوسَىٰ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَن جَآءَ بِٱلۡهُدَىٰ مِنۡ عِندِهِۦ وَمَن تَكُونُ لَهُۥ عَٰقِبَةُ ٱلدَّارِۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

Transliteration: (Wa qaala Moosaa Rabbeee a'alamu biman jaaa'a bilhudaa min 'indihee wa man takoonu lahoo 'aaqibatud daari innahoo laa yuflihuz zaalimoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ وَ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ(37) || اور موسیٰ نے فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لایا اور جس کے لیے آخرت کاگھر ہوگا بیشک ظالم مراد کو نہیں پہنچتے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور موسیٰ نے فرمایا: میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لائے اور جس کے لیے آخرت کے گھر کا(اچھا)انجام ہوگا۔ بیشک ظالم کامیاب نہیں ہوں گے۔ || اور موسیٰ نے فرمایا: میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لائے اور جس کے لیے آخرت کے گھر کا(اچھا)انجام ہوگا۔ بیشک ظالم کامیاب نہیں ہوں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 37 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالَ مُوْسٰى: اور موسیٰ نے فرمایا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان کے جواب میں  ارشاد فرمایا کہ میرا رب عَزَّوَجَلَّ اسے خوب جانتا ہے جو ہم میں  سے حق پر ہے اور جسے اللہ تعالیٰ نے نبوت کے ساتھ سرفراز فرمایا ہے اور اسے بھی خوب جانتا ہے جس کے لیے آخرت کا گھر ہوگااور وہ وہاں  کی نعمتوں  اور رحمتوں  کے ساتھ نوازا جائے گا، اگر تمہارے گمان کے مطابق میرے دکھائے ہوئے معجزات جادو ہیں  اور میں  نے انہیں  اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر کے جھوٹ بولا ہے تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ کبھی عطا نہ فرماتا کیونکہ وہ غنی اور حکمت والا ہے اور اس کی یہ شان نہیں  کہ وہ کسی جھوٹے اور جادو گر کو رسول بنا کر بھیجے ۔ بے شک کفر کر کے اپنی جانوں  پر ظلم کرنے والے کامیاب نہیں  ہوں  گے اور کافروں  کو آخرت کی کامیابی مُیَسَّر نہیں  ۔( مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۸۷۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now