Transliteration: (Wa Yawma yunaadeehim fa yaqoolu aina shurakaaa'iyal lazeena kuntum tazz'umoon)
{وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ: اور یاد کروجس دن انہیں ندا کرے گا۔} یہاں سے مشرکین کا اُخروی حال بیان کیا جا رہا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ و ہ دن یاد کریں جس دن اللہ تعالیٰ ان مشرکوں کو ندا کرے گا تو فرمائے گا:اے مشرکو!جنہیں تم دنیا میں میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں ہیں ؟تاکہ آج کے دن وہ تمہیں نجات دیں اور عذاب سے تمہیں چھٹکارا دلائیں ۔یہ ندا سن کر کفار کے غم میں اورا ضافہ ہو جائے گا۔( تفسیرکبیر، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۹ / ۱۳، تفسیرطبری، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۱۰ / ۹۸، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 74 تفسیر