قرآن - 99:1 سورہ الزلزلة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا

Transliteration: (Izaa zul zilatil ardu zil zaalaha )

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا(1) || جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔ || جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزلزلة آیت 1 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا: جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ جب زمین اپنے زلزلے کے ساتھ تھرتھرا دی جائے گی اور زمین پر کوئی درخت ،کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا حتّٰی کہ زلزلے کی شدت سے ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی۔زمین کا یہ تَھرتھرانا اس وقت ہو گا جب قیامت نزدیک ہو گی یا قیامت کے دن زمین تھر تھرائے گی۔ (خازن، الزّلزلۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۴۰۰)

             قیامت کا زلزلہ کتنا ہَولْناک ہے اس کے بارے میں  ایک مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْۚ-اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ(۱)یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِیْدٌ‘‘(حج:۱،۲)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو ،بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔جس دن تم اسے دیکھو گے (تو یہ حالت ہوگی کہ)ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تو لوگوں  کو دیکھے گا جیسے نشے میں  ہیں  حالانکہ وہ نشہ میں نہیں  ہوں  گے لیکن ہے یہ کہ اللّٰہ کا عذاب بڑا شدید ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now