قرآن - 99:6 سورہ الزلزلة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ

Transliteration: (Yawma iziny yas durun naasu ash tatal liyuraw a'maalahum )

ترجمہ: کنزالایمان - یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ(6) || اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیادکھائے جائیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔ || اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزلزلة آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا: اس دن لوگ مختلف حالتوں  میں  لوٹیں  گے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت کے دن لوگ حساب کی جگہ پر پیش ہونے کے بعد وہاں  سے کئی راہیں  ہو کر لوٹیں  گے، کوئی دائیں  طرف سے ہو کر جنت کی طرف جائے گا اور کوئی بائیں  جانب سے ہو کر دوزخ کی طرف جائے گا تاکہ انہیں  ان کے اعمال کی جزاء دکھائی جائے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جس دن وہ اُمور واقع ہوں  گے جن کا ذکر کیا گیا تو ا س دن لوگ اپنی قبروں  سے حساب کی جگہ کی طرف مختلف حالتوں  میں  لوٹیں  گے کہ کسی کا چہرہ سفید ہو گا اور کسی کا چہرہ سیاہ ہو گا،کوئی سوار ہو گا اور کوئی زنجیروں  اور بیڑیوں  میں  جکڑا ہوا پیدل ہو گا،کوئی امن کی حالت میں  ہو گا اور کوئی خوفزدہ ہو گا تاکہ انہیں  ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔( خازن، الزّلزلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۴۰۱، روح البیان، الزّلزلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۴۹۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now