قرآن - 16:31 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

31
جَنَّـٰتُ عَدۡنٖ يَدۡخُلُونَهَا تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ لَهُمۡ فِيهَا مَا يَشَآءُونَۚ كَذَٰلِكَ يَجۡزِي ٱللَّهُ ٱلۡمُتَّقِينَ

Transliteration: (Jannaatu 'Adniny yadkhuloonahaa tajree min tahtihal anhaaru lahum feehaa maa yashaaa'oon; kazaalika yajzil laahul muttaqeen)

ترجمہ: کنزالایمان - جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَؕ-كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَ(31) || بسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انہیں وہاں ملے گا جو چاہیں اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، ان کے نیچے نہریں جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے۔اللہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ || ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، ان کے نیچے نہریں جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے۔اللہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 31 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{جَنّٰتُ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔} یعنی آخرت کا گھر ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں  جن میں  پرہیزگار داخل ہوں  گے، ان باغات میں  جنتیوں  کے گھروں ، محلات اور رہائش گاہوں  کے نیچے سے نہریں  جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں  میں  وہ تما م چیزیں  ہیں  جو وہ چاہیں  گے اوریہ بات جنت کے سوا کسی کو کہیں  بھی حاصل نہیں ، اللّٰہ تعالیٰ پرہیزگاروں  کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۳۱، ۳ / ۱۲۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now