قرآن - 16:51 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

51
۞وَقَالَ ٱللَّهُ لَا تَتَّخِذُوٓاْ إِلَٰهَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ فَإِيَّـٰيَ فَٱرۡهَبُونِ

Transliteration: (Wa qaalal laahu laa tatta khizooo ilaahainis naini innamaa Huwa Ilaahunw Waahid; fa iyyaaya farhaboon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِۚ-اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ(51) || اور اللہ نے فرمایا دو خدا نہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھی سے ڈرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ نے فرمادیا: دومعبودنہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو۔ || اور اللہ نے فرمادیا: دومعبودنہ ٹھہراؤ وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 51 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالَ اللّٰهُ:اور اللّٰہ نے فرمادیا۔} اس سے پہلی آیتوں  میں  اللّٰہ تعالیٰ نے یہ بتا دیاکہ آسمان و زمین کی تمام کائنات اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  عاجزی کرنے والی،اس کے حکم کی اطاعت کرنے والی اور اسی کی عبادت کرنے والی ہے اور سب اس کی ملکیت میں  اور اسی کی قدرت وتَصَرُّف کے تحت ہیں  جبکہ ا س آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے شرک سے اور دو خدا ٹھہرانے سے ممانعت فرمائی ہے۔(خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۱۲۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now