قرآن - 16:50 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

50
۩ يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ

Transliteration: (yakhaafoona Rabbahum min fawqihim wa yaf'aloona maa yu'maroon (section 6) (make sajda))

ترجمہ: کنزالایمان - یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ(50) || اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتاہے۔ || وہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 50 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ:وہ اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں  ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرشتے اپنے اوپر اللّٰہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہونے سے ڈرتے ہیں  اور وہی کرتے ہیں  جس کا انہیں  حکم دیا جاتاہے ،یہی وجہ ہے کہ انہوں  نے کبھی بھی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی نہیں  کی بلکہ انہوں  نے اللّٰہ تعالیٰ کے ہر حکم کو پورا کیا اور ممنوعہ کاموں  سے باز رہے۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ فرشتے مُکَلَّف ہیں  ۔ (مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۵۹۷، صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۱۰۷۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now