قرآن - 16:48 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

48
أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٖ يَتَفَيَّؤُاْ ظِلَٰلُهُۥ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدٗا لِّلَّهِ وَهُمۡ دَٰخِرُونَ

Transliteration: (Awa lam yaraw ilaa maa khalaqal laahu min shai'iny-yatafaiya'u zilaaluhoo 'anil yameeni washshamaaa' ili sujjadal lillaahi wa hum daakhiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآىٕلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ(48) || اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ جو چیز اللہ نے بنائی ہے اس کی پرچھائیاں داہنے اور بائیں جھکتی ہیں اللہ کو سجدہ کرتی اور وہ اس کے حضور ذلیل ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کیا انہوں نے اس طرف نہ دیکھا کہ اللہ نے جوچیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں جھکتے ہیں اور وہ سائے عاجزی کررہے ہیں ۔ || اور کیا انہوں نے اس طرف نہ دیکھا کہ اللہ نے جوچیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں جھکتے ہیں اور وہ سائے عاجزی کررہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 48 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَوَ لَمْ یَرَوْا:اور کیا انہوں  نے نہ دیکھا۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے سایہ دار جو چیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کا حال یہ ہے کہ سورج طلوع ہوتے وقت اُس کا سایہ دائیں  طرف جھک جاتا ہے اور سورج غروب ہوتے وقت اس کا سایہ بائیں  طرف جھک جاتا ہے اور سائے کا ایک سے دوسری طرف منتقل ہونا اللّٰہ تعالیٰ کو سجدہ کرنا اور اس کی بارگاہ میں  اپنی عاجزی، انکساری اور کمزوری کا اظہار کرنا ہے کیونکہ سایہ دائیں  اور بائیں  جھکنے میں  اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کا پابند اور اسی کا اطاعت گزار ہے، اسی کے سامنے عاجز اور اسی کے آگے مسخر ہے اوراس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کا کمال ظاہر ہے اور جب کفار سایہ دار چیزوں  کا یہ حال اپنی آنکھوں  سے دیکھتے ہیں  تو انہیں  چاہئے کہ وہ اس میں  غورو فکر کر کے عبرت و نصیحت حاصل کریں  کہ سایہ و ہ چیز ہے جس میں  عقل،فہم اور سماعت کی صلاحیت نہیں  رکھی گئی تو جب وہ اللّٰہ تعالیٰ کا اطاعت گزار ہے اور صرف اسی کو سجدہ کر رہا ہے تو انسان جسے عقل،فہم اور سماعت کی صلاحیت دی گئی ہے اسے زیادہ چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کرے اور صرف اسی کے آگے سجدہ ریز ہو۔ (تفسیرسمرقندی، النحل، تحت الآیۃ: ۴۸،۲ / ۲۳۷، تاویلات اہل السنہ، النحل، تحت الآیۃ: ۴۸، ۳ / ۸۹-۹۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now