قرآن - 16:62 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

62
وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكۡرَهُونَۚ وَتَصِفُ أَلۡسِنَتُهُمُ ٱلۡكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفۡرَطُونَ

Transliteration: (Wa yaj'aloona lillaahi maa yakrahoona wa tasifu alsinatuhumul kaziba anna lahumul husnaa laa jarama anna lahumun Naara wa annahum mufratoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰىؕ-لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ(62) || اور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو اپنے لیے ناگوار ہے اور ان کی زبانیں جھوٹوں کہتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے تو آپ ہی ہوا کہ ان کے لیے آگ ہے اور وہ حد سے گزارے ہوئے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو (خود) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے۔ حقیقت میں ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ (جہنمیوں کے) آگے آگے جانے والے ہوں گے۔ || اور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو (خود) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے۔ حقیقت میں ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ (جہنمیوں کے) آگے آگے جانے والے ہوں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 62 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ:اور اللّٰہ کے لیے وہ قرار دیتے ہیں ۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اپنے لئے بیٹیاں  بھی ناپسند کرتے ہیں  اور یہ بات بھی کہ ان کی ملکیت میں  کوئی دوسرا ان کا شریک بنے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کیلئے انہی چیزوں  کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یونہی اللّٰہ تعالیٰ کے لئے ناقص مال علیحدہ کرتے ہیں  اور بتوں  کے لئے اعلیٰ مال جدا کرتے ہیں  اورا س کے باوجود بھی اپنے آپ کو حق پر گمان کرتے ہیں  اور کہتے ہیں  کہ اگر محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) سچے ہوں  اور مخلوق مرنے کے بعد پھر اُٹھائی جائے تو جنت ہمیں  ہی ملے گی کیونکہ ہم حق پر ہیں  ۔ان کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ان کی جھوٹی بات کا کوئی اعتبار نہیں  بلکہ حقیقت میں  ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ جہنمیوں  کے آگے آگے جانے والے ہوں  گے اور جہنم ہی میں  چھوڑ دیئے جائیں  گے۔(مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۵۹۹، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۱۲۹، صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۱۰۷۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now