قرآن - 16:80 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

80
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۢ بُيُوتِكُمۡ سَكَنٗا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ ٱلۡأَنۡعَٰمِ بُيُوتٗا تَسۡتَخِفُّونَهَا يَوۡمَ ظَعۡنِكُمۡ وَيَوۡمَ إِقَامَتِكُمۡ وَمِنۡ أَصۡوَافِهَا وَأَوۡبَارِهَا وَأَشۡعَارِهَآ أَثَٰثٗا وَمَتَٰعًا إِلَىٰ حِينٖ

Transliteration: (Wallaahu ja'ala lakum mim buyootikum sakananw wa ja'ala lakum min juloodil an'aami buyootan tastakhif foonahaa yawma za'nikum wa yawma iqaamatikum wa min aswaafihaa wa awbaarihaa wa ash'aarihaaa asaasanw wa mataa'an ilaa heen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْۙ-وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ(80) || اور اللہ نے تمہیں گھر دیئے بسنے کو اور تمہارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے کچھ گھر بنائے جو تمھیں ہلکے پڑتے ہیں تمھارے سفر کے دن اور منزلوں پرٹھہر نے کے دن اور ان کی اون اور بَبْرِی اور بالوں سے کچھ گرستی کا سامان اور برتنے کی چیزیں ایک وقت تک۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہاری رہائش بنایا اور اس نے تمہارے لیے جانوروں کی کھالوں سے کچھ گھر بنائے جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور اپنے قیام کے دن بڑا ہلکا پھلکا پاتے ہو اور بھیڑوں کی اُون اور اونٹوں کی پشم اور بکریوں کے بالوں سے گھریلوسامان اور ایک مدت تک فائدہ اٹھانے کے اسباب بنائے۔ || اور اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہاری رہائش بنایا اور اس نے تمہارے لیے جانوروں کی کھالوں سے کچھ گھر بنائے جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور اپنے قیام کے دن بڑا ہلکا پھلکا پاتے ہو اور بھیڑوں کی اُون اور اونٹوں کی پشم اور بکریوں کے بالوں سے گھریلوسامان اور ایک مدت تک فائدہ اٹھانے کے اسباب بنائے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 80 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا: اور اللّٰہ نے تمہارے گھروں کو تمہاری رہائش بنایا۔}اِس آیت میں  بھی اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کے دلائل اور بندوں  پر اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں  کا ذکر کیا گیا ہے۔( تفسیرکبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۸۰، ۷ / ۲۵۲)    آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے تمہاری رہائش کیلئے اینٹوں  اور پتھروں  سے تمہارے گھروں  کو بنایا جن میں  تم آرام کرتے ہو اور اس نے تمہارے لیے جانوروں  کی کھالوں  سے خیموں  کی شکل میں  کچھ گھر بنائے جنہیں  تم اپنے سفر کے دنوں  میں  اٹھاکر چلتے وقت اور منزلوں  پر قیام کے وقت لگانے کیلئے بڑا ہلکا پھلکا پاتے ہو اور اسی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے تمہارے لئے بھیڑوں  کی اُون، اونٹوں  کی پشم اور بکریوں  کے بالوں  سے گھریلو سامان مثلاً بچھانے ، اوڑھنے کی چیزیں  اور ایک مدت تک فائدہ اٹھانے کے اَسباب بنائے۔( جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۸۰، ص۲۲۳، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۸۰، ۳ / ۱۳۶-۱۳۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now