Transliteration: (Wa alqaw ilal laahi yawma'izinis salama wa dalla 'anhum maa kaanoo yaftaroon)
{وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَىٕذِ ﹰالسَّلَمَ:اور وہ مشرک اس دن اللّٰہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے۔} مشرکین دنیا میں اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت اورفرمانبرداری سے منہ موڑ تے رہے جبکہ قیامت کے دن وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہونا چاہیں گے لیکن یہ فرمانبرداری انہیں کوئی نفع نہ دے گی اورجب مشرکوں کے معبود انہیں جھوٹا قرار دے کر ان سے اپنی براء ت کا اظہار کریں گے تواس وقت مشرکین کی من گھڑت باتیں کہ یہ معبود اُن کے مددگار ہیں اور ان کی شفاعت کریں گے، بے کار اور باطل ہوجائیں گی ۔( جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ۳ / ۱۰۸۵، مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ص۶۰۵، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 87 تفسیر