قرآن - 16:85 سورہ النحل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

85
وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ ٱلۡعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ

Transliteration: (Wa izaa ra al lazeena zalamul 'azaaba falaa yukhaf fafu 'anhum wa laa hum yunzaroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ(85) || اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے اسی وقت سے نہ وہ ان پر سے ہلکا ہو نہ انہیں مہلت ملے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے تو ان سے نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔ || اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے تو ان سے نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النحل آیت 85 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ:اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں  گے۔}یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کو جھٹلانے والے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کا انکار کرنے والے اور وہ لوگ جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قوم کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں  ، جب وہ عذاب دیکھیں  گے توکوئی چیز انہیں  اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات نہ دے سکے گی کیونکہ انہیں  کلام کرنے کی اجازت نہ ہو گی کہ کوئی عذر بیان کر سکیں  اور ان سے عذاب ہلکاہو جائے اور نہ ہی انہیں  مہلت دی جائے گی کیونکہ توبہ کا وقت ختم ہو چکا، یہاں  صرف اعمال کی جزا ملے گی۔( تفسیرطبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۵، ۷ / ۶۳۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now