قرآن - 27:69 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

69
قُلۡ سِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

Transliteration: (Qul seeroo fil ardi fanzuroo kaifa kaana 'aaqibatul mujrimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ(69) || تم فرماؤ زمین میں چل کر دیکھو کیسا ہواا نجام مجرموں کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: زمین میں چل کر دیکھو، مجرموں کا انجام کیسا ہوا؟ || تم فرماؤ: زمین میں چل کر دیکھو، مجرموں کا انجام کیسا ہوا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 69 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے اور اسے جھٹلانے والے ان کافروں  سے فرمادیں  کہ (اگر تمہارے گمان کے مطابق یہ وعدہ جھوٹی کہانی ہے تو) تم جھٹلانے والوں کی سر زمین جیسے حجر اور اَحقاف وغیرہ میں  چل کر دیکھ لو کہ ان مجرموں  کا انجام کیسا ہوا، وہ لوگ اپنے انکار کے سبب طرح طرح کے عذابوں  سے ہلاک کر دیئے گئے اور اگر تم بھی ان جیسی روش سے باز نہ آئے تو تمہارا انجام بھی ان لوگوں  جیسا ہو سکتا ہے اور تم پر بھی ان کی طرح کا کوئی عذاب نازل ہو سکتا ہے۔( روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۶۹، ۶ / ۳۶۶، ملخصاً)

اجڑی بستیاں  عبرت کے نشان ہیں :

            اس سے معلوم ہوا کہ برباد شدہ قوموں  کی اجڑی بستیاں  لوگوں  کے لئے عبرت کے نشان ہیں  اور لوگوں  کو چاہئے کہ جن مقامات پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہو ا وہاں  کے رہنے والوں  کے احوال اور ان کے دردناک انجام پر غور کریں  اور ان کی اجڑی ہوئی اور ویران بستیوں  کو دیکھ کر عبرت و نصیحت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے سے باز آجائیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں  اپنی نافرمانی کرنے سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now