قرآن - 27:70 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

70
وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُن فِي ضَيۡقٖ مِّمَّا يَمۡكُرُونَ

Transliteration: (Wa laa tahzan 'alaihim wa laa takun fee daiqin mimmaa yamkuroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(70) || اور تم ان پر غم نہ کھاؤ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور (اے حبیب!) تم ان پر غم نہ کرواور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔ || اور (اے حبیب!) تم ان پر غم نہ کرواور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 70 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ: اور تم ان پر غم نہ کرو۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں  کے اِعراض کرنے، آپ کو جھٹلانے اور اسلام سے محروم رہنے کے سبب ان پر غم نہ کھائیں  (کیونکہ ان کے برے اختیار کی وجہ سے ان کی قسمت میں  ہی کفر کرنالکھا ہے) اور آپ ان کی سازشوں  سے دل تنگ نہ ہوں  کیونکہ  اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمانے والا اور آپ کا مددگار ہے۔( جلالین ، النمل، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۲۳، خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۷۰، ۳ / ۴۱۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now