قرآن - 27:77 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

77
وَإِنَّهُۥ لَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ

Transliteration: (Wa innahoo lahudanw wa rahmatul lilmu'mineen)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَكْثَرَ الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ(76)وَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(77) || بیشک یہ قرآن ذکر فرماتا ہے بنی اسرائیل سے اکثر وہ باتیں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔ اور بیشک وہ ہدایت اور رحمت ہے مسلمانوں کے لیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک یہ قرآن بنی اسرائیل سے اکثر وہ باتیں ذکر فرماتا ہے جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔ اور بیشک یہ مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔ || بیشک یہ قرآن بنی اسرائیل سے اکثر وہ باتیں ذکر فرماتا ہے جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔ اور بیشک یہ مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 77 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ: بیشک یہ قرآن۔} اہلِ کتاب نے دینی اُمور میں  آپس میں  اختلاف کیا جس کی وجہ سے اُن کے بہت سے فرقے بن گئے اور آپس میں  لعن طعن کرنے لگے تو قرآنِ کریم نے ان کے اختلافی امور کوحقیقت کے مطابق ایسے شاندار انداز میں  بیان کیا کہ اگر اہلِ کتاب انصاف کریں  اور اسے قبول کریں  اور اسلام لائیں  تو ان میں  یہ باہمی اختلاف باقی نہ رہے۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۷۶، ۳ / ۴۱۹، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۷۶، ص۸۵۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now