قرآن - 27:79 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

79
فَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنَّكَ عَلَى ٱلۡحَقِّ ٱلۡمُبِينِ

Transliteration: (Fatawakkal 'alal laahi innaka 'alal haqqil mubeen)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ ۙۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ(78)فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ(79) || بیشک تمہارا رب ان کے آپس میں فیصلہ فرماتا ہے اپنے حکم سے اور وہی ہے عزت و الا علم والا۔ تو تم الله پر بھروسہ کرو بیشک تم روشن حق پر ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارا رب اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا اور وہی عزت و الا علم والاہے۔ تو تم الله پر بھروسہ کرو بیشک تم روشن حق پر ہو۔ || بیشک تمہارا رب اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا اور وہی عزت و الا علم والاہے۔ تو تم الله پر بھروسہ کرو بیشک تم روشن حق پر ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 79 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ: بیشک تمہارا رب ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بنی اسرائیل کے جو لوگ دینی اُمور میں  باہم اختلاف کر رہے ہیں ،آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے حکم سے قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گااور آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی عزت والا اور غلبے والا ہے، اس لئے کوئی اس کے حکم اور فیصلے کو رد نہیں  کر سکتا اور آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی تمام اَشیاء کا علم رکھنے والا ہے،لہٰذا اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں  اور ان کی عداوت و دشمنی کی پرواہ نہ کریں ، بے شک آپ روشن حق پر ہیں ۔( روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۷۸، ۶ / ۳۶۹)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now