قرآن - 13:23 سورہ الرعد ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
جَنَّـٰتُ عَدۡنٖ يَدۡخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنۡ ءَابَآئِهِمۡ وَأَزۡوَٰجِهِمۡ وَذُرِّيَّـٰتِهِمۡۖ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ يَدۡخُلُونَ عَلَيۡهِم مِّن كُلِّ بَابٖ

Transliteration: (Jannaatu 'adiny yadkhu loonahaa wa man salaha min aabaaa'ihim wa azwaajihim wa zurriyyaatihim walmalaaa'i katu yadkhuloona 'alaihim min kulli baab)

ترجمہ: کنزالایمان - جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ(23)سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِﭤ(24) || بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ان کے باپ دادا اور بی بیوں اور اولاد میں اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گے۔ سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیویوں اور اولاد میں سے جولائق ہوں گے اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس یہ کہتے آئیں گے۔ تم پر سلامتی ہو کیونکہ تم نے صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ || وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیویوں اور اولاد میں سے جولائق ہوں گے اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس یہ کہتے آئیں گے۔ تم پر سلامتی ہو کیونکہ تم نے صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرعد آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{جَنّٰتُ عَدْنٍ:وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔ }یعنی اوپر والی آیات میں  مذکور اوصاف کے حامل حضرات ہمیشہ قائم و دائم رہنے والے باغات میں  داخل ہوں  گے اور ان کے باپ دادا، بیویوں  اور اولاد میں  سے وہ لوگ بھی ان باغات میں  داخل ہوں  گے جو ایمان لائے اگرچہ اُن لوگوں  نے اِن حضرات جیسے عمل نہ کئے ہوں  جب بھی اللّٰہ تعالیٰ اِن کے اکرام کے لئے باپ دادا وغیرہ کو اِن کے درجہ میں  داخل فرمائے گا اور ان کے پاس فرشتے روزانہ دن اور رات میں  تین مرتبہ تحائف اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی بشارتیں  لے کر جنت کے  ہر دروازے سے تعظیم و تکریم کرتے ہوئے آئیں  گے اور کہیں  گے’’ تم پر سلامتی ہو ، یہ اس کا ثواب ہے جو تم نے گناہوں  سے بچنے اور اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے پر صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۶۴، مدارک، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۵۵۶، جلالین، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۴، ص۲۰۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now