قرآن - 55:18 سورہ الرحمن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Transliteration: (Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan)

ترجمہ: کنزالایمان - رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ(17)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(18) || دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب۔ تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔ تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ || وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔ تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرحمن آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ: وہ دونوں  مَشرقوں  کا رب ہے۔} اس آیت میں  دونوں  مشرق اور دونوں  مغرب سے گرمیوں  اور سردیوں  کے موسم میں  سورج طلوع اور غروب ہونے کے دونوں  مقام مراد ہیں  ۔( خازن، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۱۷، ۴ / ۲۱۰)

{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: تو تم دونوں  اپنے رب کی کونسی نعمتوں  کوجھٹلاؤ گے؟} یعنی سردی اور گرمی کے دونوں  مشرقوں  اور مغربوں  میں  جو بے شمار فوائد ہیں  جیسے ہوا کا مُعتدل ہونا،مختلف موسموں  جیسے سردی گرمی بہار اور خزاں  کا آنا اور ہر موسم کی مناسبت سے مختلف چیزوں  کا پیدا ہونا وغیرہ ،توان میں  سے تم دونوں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کونسی نعمتوں  کو جھٹلاؤ گے؟( بیضاوی، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۱۸، ۵ / ۲۷۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now