قرآن - 55:78 سورہ الرحمن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

78
تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ

Transliteration: (Tabaarakasmu Rabbika Zil-Jalaali wal-Ikraam)

ترجمہ: کنزالایمان - تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ(78) || بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے جو عظمت اور بزرگی والاہے۔ || تمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے جو عظمت اور بزرگی والاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرحمن آیت 78 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ: تمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے۔} اس آیت میں  اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی باقی رہے گی اور دنیا کی تمام نعمتیں  فانی ہیں ۔نیزاللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت و بزرگی بیان فرما کر آخرت کی نعمتوں  کے بیان کا اختتام فرمایا۔( خازن، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۷۸، ۴ / ۲۱۶)

نماز کے بعد پڑھی جانے والی ایک دعا:

      حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نماز سے فارغ ہونے کے بعد تین بار اِستغفار کرتے اور فرماتے’’اَللّٰہمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ‘‘ یعنی اے اللہ!  عَزَّوَجَلَّ، تو سلام ہے اور تجھ سے سلامتی ہے اور تو برکت والا ہے (اے) جلالت اور بزرگی والے۔( مسلم، کتاب  المساجد ومواضع الصلاۃ، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ ، ص ۲۹۷ ، الحدیث: ۱۳۵ (۵۹۱))

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now