قرآن - 30:11 سورہ الروم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

11
ٱللَّهُ يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(11) || الله پہلے بناتا ہے پھر دوبارہ بنائے گا پھر اس کی طرف پھرو گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله پہلے بناتا ہے پھر وہ دوبارہ بنائے گا پھر ا س کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔ || الله پہلے بناتا ہے پھر وہ دوبارہ بنائے گا پھر ا س کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الروم آیت 11 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ: اللہ پہلے بناتا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور اس میں  اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک اور مدد گار نہیں ، بلکہ اس نے اکیلے ہی اپنی قدرت ِکاملہ سے مخلوق کو پیدا فرمایا ہے ، پھر وہ اسے فنا اور معدوم کرنے کے بعد (قیامت کے دن) دوبارہ نئے سرے سے اسی طرح درست بنائے گا جیسے پہلی بار بنایا تھا،پھر دوبارہ بننے کے بعدتمام مخلوق اسی کی طرف لوٹائی جائے گی اور سب کو جمع کیا جائے گا تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے اور اللہ تعالیٰ برائی کرنے والوں  کو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا اور نیکی کرنے والوں  کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے گا۔( تفسیر طبری، الروم، تحت الآیۃ: ۱۱، ۱۰ / ۱۷۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now